جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی کی قیادت پرویز الہیٰ کے ہاتھ میں آگئی، پارٹی تقسیم، تذبذب کا شکار

11 مئی, 2023 14:43

لاہور : پارٹی کے بیشتر رہنما پرویز الہیٰ کی قیادت کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں، اختیارات ڈویژن اور ضلعی قیادت کو دے دیئے گئے۔

تحریک انصاف کی مرکزی قائدین شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت تقسیم ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کی بھاگ دوڑ چوہدری پرویز الہیٰ کے ہاتھ میں آگئی۔

یہ بھی پڑھیں : پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور، عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع

پارٹی کے بیشتر رہنما پرویز الہیٰ کی قیادت کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر شیریں مزاری،افتخار درانی اور اعجاز چوہدری سمیت مخلتف رہنماء پرویز الہیٰ سے ناخوش ہیں۔ مرکزی رہنماؤں نے کارکنان کو ڈیل کرنے کے اختیارات ڈویژن اور ضلعی قیادت کو دے دیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top