جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

8اکتوبر کے بعد اسرائیلی فوج پر سب سے بڑا حملہ کیا: حزب اللہ

10 جنوری, 2024 11:06

 

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے 8اکتوبر کے بعد اسرائیلی فوج پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ کے مطابق سینئر کمانڈر کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون حملے کئےہیں،شمالی اسرائیل میں آئی ڈی ایف کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایاگیا۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر وسام الطویل کو شہید کر دیاتھا جس کے بعد حزب اللہ نےاسرائیل پر ڈرون حملےکئے ہیں۔

 

Hezbollah says Israel kills top commander amid fears of Gaza war escalation | Israel War on Gaza News | Al Jazeera

 

وسام الطویل حزب اللہ کے مزاحمتی یونٹ کے نائب سربراہ تھے، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کمانڈر کو جنوبی لبنان کے قصبے میں گاڑی میں سفر کے دوران نشانہ بنایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے کمانڈ سینٹر پر ڈرون حملوں کی تصدیق کردی ہے۔

 

 

دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پرحملےکے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر سمیت 4ارکان شہید ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ڈرون کمانڈر علی حسین برجی کو کار میں نشانہ بنایا ہے،علی حسین برجی کمانڈر وسام التویل کی نماز جنازہ کے مقام پر موجود تھے۔

 

Israel 'assassinates' Hezbollah drone chief in air strike on Lebanon

 

دوسری جانب اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے،حملوں کے خدشات پر سرحدی علاقوں سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل کا سرحدی قصبہ شلومی مکمل خالی،سائرن بجتے رہے،120 کلومیٹر کی سرحد پر اس وقت شدید کشیدگی ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی بربریت جاری ،24گھنٹے کے دوران مزید124 فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top