جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے معاملہ وفاقی کابینہ اور اسمبلی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

17 اپریل, 2023 15:01

اسلام آباد : وزیر قانون کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے دو بار اخراجات کرنا بھی ملکی مفاد میں نہیں،  فنڈز کا معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی۔

قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی رکن چوہدری برجیس طاہر نے اعظم نذیر تارڑ کو روک دیا۔

برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ انتخابات نہ کرانے پر 13 اپریل کو کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب میں جو الیکشن جیتے گا، وہ باقی 3 صوبوں میں جیت جائے گا۔ پنجاب کے انتخابات پورے ملک کیلئے نقصان دہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 میں جو ترامیم کی اس نے بیڑہ غرق کردیا۔ آرٹیکل 84 کو دیکھیں اور وفاقی کنسولیڈیٹڈ فنڈز حکومت کا پیسہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کنسولیڈیٹڈ فنڈز خرچ کرنے کی اتھارٹی پارلیمنٹ کی ہے : عائشہ غوث پاشا

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وفاقی کنسولیڈیٹڈ فنڈز کو خرچ کرنے کا اختیار آئین نے متعین کیا۔ انتخابات کیلئے دو بار اخراجات کرنا بھی ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ مطالبہ سامنے آیا۔ فنڈز الیکشن کمیشن کو دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے قانون سازی کی مخالفت کی۔ سپریم کورٹ نے آج کی 21 ارب فنڈز جاری کرنے کی تاریخ دی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا دیگر اخراجات میں سے یہ فنڈز دیئے جائیں۔ آئین کے مطابق یہ واضح ہے فنڈز کا اجراء قومی اسمبلی کی منظوری سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 21 ارب وفاقی کنسولیڈیٹڈ فنڈز میں دیئے جانے کا مطالبہ سامنے آیا۔ حکومت یہ ڈیمانڈ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی اور منظوری طلب کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top