جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی ٹینک الشفا اسپتال کے دروازوں تک پہنچ گئے،36نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں

14 نومبر, 2023 11:56

 

اسرائیلی فوج غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کےمرکزی دروازوں تک پہنچ گئی ہے،36نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں انکیوبیٹر بند ہونے کے باعث خطرے میں ہیں۔

اسرائیل نے القدس اور الشفا اسپتال کا محاصرہ کرکےشدید فائرنگ شروع کردی ہے،وہاں موجود طبی عملے نے خبردار کیا ہے کہ نوزائیدہ بچوں سمیت مریضوں کی شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی فوج نے الشفاءاسپتال کو گھیرے میں لیا ہوا ہے، وہاں موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ا سپتالوں کے سامنے ٹینک لگے ہوئے ہیں،ہماری مکمل ناکہ بندی ہے۔

ترجمان الشفا اسپتال اشرف القدرہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مریضوں سمیت نومولود بچے مررہے ہیں، انکیوبیٹرز بند ہونے سے 36 نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہے، 3دنوں میں 3نوزائیدہ بچوں سمیت 32مریض شہید ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ الشفااسپتال قبرستان میں تبدیل ہوگیا ہے، اسپتال کے ارد گرد لاشیں پڑی ہیں جن کی دیکھ بھال نہیں کی جاسکتی ۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق اب بھی 2ہزار300 سے زائد افراد الشفا اسپتال کے اندر موجودہیں،اطراف میں شدید بمباری کے باعث الشفا اسپتال کی عمارت مخدوش ہوچکی ہے،اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے باعث القدس اور کمال ادوان اسپتال بھی غیر فعال ہوچکےہیں۔

 

 

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت بھی ہزاروں افراد اسپتال کے اندر موجود ہیں اسرائیلی فوج نے غزہ کی جنگ کے لیے الشفا اسپتال کو مرکزی ہدف قرار دے رکھا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق الشفا اسپتال پر کنٹرول سے شمالی غزہ کے 50 فیصد حصے پر اس کا قبضہ ہو جائے گا۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمرنے کہا کہ الشفا اور القدس سمیت تمام اسپتال ایندھن ختم ہونے کے بعد بند ہوگئےہیں،الشفا اسپتال پرفائرنگ سے 650مریضوں کو منتقل کرنے سے قاصر ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا ہے جس کے باعث 31سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں،جبکہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں12 سے زائد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جبالیہ سے 31لاشیں نکال لی گئی ہیں، درجنوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شدت: اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہونا شروع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top