جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی وزیر نے تباہ حال غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دیدی

05 نومبر, 2023 17:52

اسرائیلی وزیر امیچے الیاہو کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ جیتنے کے لیے اسرائیلی فوج کے پاس کئی آپشنز ہیں جن میں آخری اور حتمی اقدام ایٹم بم گرانا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران غزہ پر ایٹمی حملے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ثقافت و کلچر کے انتہا پسند اسرائیلی وزیر امیچے الیاہو کا کہنا تھا اسرائیلی فوج کے پاس غزہ کی جنگ کا ایک آپشن ایٹم بم گرانا بھی ہے۔

امیچے الیاہو نے کہا کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں ہے، فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانا چاہیے۔

بعد ازاں اسرائیلی وزیر غزہ پر ایٹم بم گرانے کے اپنے بیان سے مکر گئے اور کہا کہ ایٹم بم استعمال کرنے کی بات میں نے استعارے کے طور پر کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہوگی:اسرائیلی وزیراعظم

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر ایٹمی حملے کی بات کرنے والے اسرائیلی وزیر پر اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر الیاہو کا بیان حقیت پسندانہ نہیں ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے سے بچانے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق آپریشن کر رہی ہے جو ہماری فتح تک جاری رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top