مقبول خبریں
اسرائیلی فوج نے 11 سال بعد رہائی پانے والی خاتون کے گھر پر دوبارہ دھاوا بول دیا
غزہ: قابض اسرائیلی فوج نے رہائی پانے والی خاتون اسراء جابیس کے گھر پر دھاوا بول دیا۔
رپورٹس کے مطابق دھاوا بولنے کا مقصد اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ واپسی کا جشن نہ منایا جائے، میڈیا کوریج کیلئے موجو د صحافیو ں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھنٹوں تاخیر کے بعد حماس نے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا
خیال رہے کہ اسراء جابیس کو 2015 میں جھوٹے مقدمے میں قید کیا گیا تھا، فلسطینی خاتون اسراء جابیس کو 11 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اسراء جابیس کو دوران تشدد جھلسایا گیا، 8 انگلیاں بھی کاٹ دی گئیں تھیں۔