جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج نے غزہ میں 25 فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کرلیا

04 نومبر, 2023 10:54

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 25 فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں زمینی کارروائیوں کے دوران اس کے اب تک 25 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ زمینی کارروائی میں 260 فوجی اہلکار شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے150 پروازوں کی مدد سے غزہ پٹی سے زخمیوں کو نکالا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد241 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 338 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 یہ پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ ، متعدد فوجی ہلاک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top