جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان ریلوے کی کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی پر تحقیقات تاخیر کا شکار

03 مئی, 2023 13:54

لاہور : کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے میں ریلوے کی روایتی سستی برقرار ہے۔ افسران اور ملازمین کی غفلت چھپانے کے لیے ریلوے کی کوششیں جاری ہیں۔

26 اور 27 کی درمیانی شب کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی کو چھ روز گزر چکے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے بعد ریلوے کی تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں آبادی کو مسلسل کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: حافظ نعیم الرحمان

ایف جی آئی آر حادثے کے 10 روز بعد 8 مئی ٹندومستی خان میں عینی شاہدین سے شواہد اکٹھے کریں گے۔ 9 اور 10 مئی کو سکھر ڈویزن کے ڈی ایس آفس میں گواہان کو بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایکسپریس حادثے میں 7 افراد جل کے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top