جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انٹیلی جنس اداروں نے کالعدم تنظیم کے سربراہ گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کرلیا

07 اپریل, 2023 13:20

گلزار امام کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی ہے۔ بی این اے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور اداروں میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلزار امام 2018 تک براہمداغ بگٹی کے نائب کے طور پر بھی رہا۔ وہ راجی آجوئی سانگر کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا۔ شمبے کے افغانستان اور بھارت کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں، جس کی دشمن ایجنسیوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ شمبے کی گرفتاری بی این اے سمیت عسکریت پسند گروپوں کے لیے دھچکا ہے۔

گلزار امام عرف شنبے 1978 میں بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پروم کے مقام پر پیدا ہوا۔ 2009 تک ٹھیکیدار اور نیوز رپورٹر کی ملازمتیں کیں۔ 2018 تک کالعدم بلوچ ریپبلیکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا۔

11 جنوری 2022 کو بلوچ ریپبلیکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام کے نتیجے میں بننے والی بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا۔ نومبر 2018 میں 4 کالعدم تنظیموں کے انضمام سے بننے والی بلوچ راجی اجوئی سنگر نامی تنظیم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم

آزاد بلوچستان کی تحریک کے دوران دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اصل عزائم آشکار ہوئے۔ دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغانی پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ بھی کیا۔ انٹیلیجنس اداروں نے مسلسل انتھک کاوشوں کے بعد گلزار امام عرف شنبے کو بلوچستان سے گرفتار کیا۔

گرفتاری کالعدم تنظیموں اور دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ناپاک عزائم کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔ گرفتاری کے بعد گلزار امام کو حقیقت کا ادراک ہوا، جس نے اب ملکی سیکیورٹی اداروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

طویل دورانیے تک شدت پسندی کی راہ پر چلنے کے بعد گرفتاری کے دوران مشفق ریاستی رویے نے گلزار امام کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ گلزار امام کے مطابق بلوچ علیحدگی پسندوں کی حالیہ تحریک بلوچی عوام اور پاکستانی ریاست کے لیے نقصان دہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top