جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نواز شریف کے زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

17 فروری, 2024 10:56

ن لیگ کی اعلیٰ قیادت  نے نواز شریف کو حکومت نہ بنانے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیرِ صدارت جاتی امرا میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں شرکا نے کھل کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں وفاق و پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو تجویز دی کہ ہمیں پیپلزپارٹی کے بغیر وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیے۔

 ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے آزاد رہنماؤں کے ساتھ مل کر آسانی سےحکومت بنائی جا سکتی ہے ہمیں پنجاب پر فوکس کرنا چاہیے۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو ملک کی خراب معاشی حالات بارے آگاہی دی جائے۔

یہ بھی تجویز دی گئی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر وفاق میں مشترکہ حکومت سازی کی جائے

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متضاد رائے کی بنا پر وفاق میں حکومت سازی پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top