جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج کا پاگل پن جاری : ایمبولینسوں کے قافلے پر بم گرادیا ، بڑی تعداد میں شہادتوں کا خدشہ

04 نومبر, 2023 11:15

 

اسرائیل کی قابض فوج نے غزہ پٹی میں القدس اسپتال کے قریب بمباری کےچند لمحوں بعد ہی الشفا اسپتال کے گیٹ پر بم برسادئیے، اس حملے میںبڑی تعداد میں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کا امکان ہے۔

اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال پر بمباری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج نے ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے الشفا اسپتال سے نکلتی ہوئی ایمبولینسوں کے کاروان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہادتوں کے ساتھ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں، ترجمان نے شہدا یا زخمیوں کی تعداد سے متعلق نہیں بتایا۔

اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ حملے کا نشانہ بنائی گئی ایمبولینس حماس کی جانب سے جنگجوؤں اور اسلحے کی منتقلی کیلئے استعمال کی جا رہی تھیں، تاہم اسرائیل کی جانب سے اپنےکوئی شواہد پیش نہیں کیے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 826 بچوں اور 2 ہزار 405 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد10 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 6 ہزار 360 بچوں اور 4 ہزار 891 خواتین سمیت زخمیوں کی تعداد 32 ہزار 516 سے تجاوز کر چکی ہے۔

گزشتہ روز حکام نے اسرائیلی حملوں سے اسپتالوں، طبی عملے اور صحت مراکز کے نقصانات سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 136 طبی ورکرز شہید جبکہ 25 ایمبولینسیں تباہ ہوچکی ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے اسپتالوں پر 126 جبکہ طبی مراکز پر 50 حملے کیے گئے۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوج نے غزہ میں 25 فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کرلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top