جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی صحافی نے صحافت کا جنازہ بہت دھوم دھام سے نکالا

04 مارچ, 2022 16:26

بھارتی ٹیلی ویژن کے میزبان راہول شیو شنکر نے لائیو پروگرام کے دوران بڑی غلطی کر کے اپنا مذاق بنوالیا۔

شیو شنکر لائیو پروگرام میں شو میں شریک اپنے مہمانوں سے ہی بےخبر نکلے اور 2 منٹ تک غلط نام لے کر ٹوکتے رہے۔

بھارت میں سیاست کے ساتھ ساتھ صحافت کا جنازہ دوبارہ نکال دیا گیا۔

یوکرین کے معاملے پر میزبان اپنے ایک مہمان کانام لے لے کر اسکی بات کاٹتا رہا، ٹوکتا رہا مگرخود کو چیمپئن ظاہر کرنیوالے میزبان کو یہ تک نہیں پتہ تھا کہ دو منٹ تک وہ جس کے پیچھے پڑا رہا اس نے ابھی تک کچھ بولا ہی نہیں تھا۔

ایسے میں ایک مہمان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور اس نے اینکر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top