منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

آسٹریلوی کرکٹر کا ناقابل یقین کارنامہ، 6 گیندوں پر 6 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو جتوادیا

14 نومبر, 2023 14:43

سڈنی: آسٹریلیا کے کلب کرکٹر نے آخری اوور میں چھ گیندوں پر چھ وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوادیا۔

آسٹریلیا میں کلب میچ کے دوران مخالف بولر نے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم سے فتح چھین لی۔

چالیس اوور کے میچ میں سرفرز پیراڈائز 178 رنز کا تعاقب کر رہے تھے اور 39 اوورز میں 4 وکٹوں پر 174 رنز بناچکے تھے، ٹیم کو جیت کیلئے آخری اوور میں 6 گیندوں پر 4 رنز درکار تھے۔

لیکن مدجیرابا نیرنگ کلب کے کپتان گیرتھ مورگن نے آخری اوور میں میں چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کیں جس میں پانچ بلے باز گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے یوں سرفرز پیراڈائز کی پوری ٹیم 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ میں اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

آخری اوور میں آؤٹ ہونے والوں میں پہلے چار کیچ جبکہ آخری دو بولڈ آؤٹ ہوئے، گیرتھ مورگن نے میچ میں صرف 16 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ میں بھی وہ تیز رفتار 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

’اے بی سی‘ کے مطابق اس سے قبل پیشہ ورانہ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں لینے کا ریکارڈ تھا جو نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نے 2011 میں ویلنگٹن کے خلاف اوٹاگو کے لیے بنایا تھا۔

2013 میں بنگلہ دیش کے کلب کرکٹر الامین حسین اور 2019 میں بھارت کے کلب کرکٹر ابھیمنیو متھن بھی ایک اوور میں پانچ، پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top