جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فرانسیسی صدر کے روسی کوویڈ ٹیسٹ لینے سے انکار پر نئی بحث چھڑ گئی

12 فروری, 2022 12:06

پیرس : فرانسیسی صدر نے روس میں آنے کے بعد روسی کوویڈ ٹیسٹ لینے سے انکار کردیا تھا، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ روسی ان کا ڈی این اے حاصل کر لیں گے۔

روس کی یوکرین کے معاملے پر مغربی ممالک اور امریکہ سے کشیدگی جاری ہے، جسے کم کرنے کے لیئے چند دنوں قبل فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون روس کا دورہ کیا اور وہاں صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کی جاری تصویر پر خوب مذاق بنایا گیا، جس میں روس اور فرانس کے صدور کے درمیان تقریباً چار میٹر کا فاصلہ ہے۔

اب یہ معاملہ نیا رخ اختیار کر رہا ہے۔ روس کے مؤقف کی حمایت کرنے والے فرانس کے صدر نے روسی حکام پر بھروسہ نہیں کیا۔ تصویر پر ہونے والی بات چیت نے حکام کو وجہ بتانے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی بھارت میں خواتین کو حجاب پہننے سے روکنے کی مذمت

روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ فرانسیسی صدر نے روسی کوویڈ ٹیسٹ سے انکار کر دیا تھا۔ اس حوالے سے فرانسیسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے لیے ہیلتھ پروٹوکول کی ضرورت تھی، جو ناقابل قبول تھی اور فرانسیسی رہنماء کے شیڈول کے مطابق نہیں تھا۔

میکرون نے پی سی آر ٹیسٹ سے اس لیئے انکار کیا، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ روسی ان کا ڈی این اے حاصل کرلیں گے۔ فرانسیسی ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں اس ڈی این اے کا کس قسم کے غلط استعمال کا خدشہ تھا، دونوں رہنماؤں نے دوران ملاقات مصافحہ بھی نہیں کیا۔

فرانسیسی سفارتی ذرائع کے مطابق میکرون کو کہا گیا تھا کہ وہ پیوٹن کے قریب جانے کے لئے روسی پی سی آر ٹیسٹ کو قبول کریں یا سخت سماجی دوری کے قوانین کی پابندی کریں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس فرانس کے مؤقف کو سمجھتا ہے اور اس سے بات چیت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top