جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان : بارشوں کا چوتھا اسپیل کئی اضلاع میں تباہی مچا گیا، مزید چھ افراد جاں بحق

18 اگست, 2022 11:02

کوئٹہ : بارش اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان میں مزید بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مزید چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ بارشوں کے چوتھے اسپیل نے قلعہ عبداللہ،مسلم باغ، بارکھان سمیت دیگر علاقوں میں تباہی مچادی۔

مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث رابطہ سڑکیں بہہ گئی، ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ مکانات بھی شدید متاثر ہیں۔ ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ

پی ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ میں مزید چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد جان سے جانے والوں کی تعداد 202 ہوگئی ہے۔

بیس اگست تک مزید طوفانی بارشوں کا امکان ہے، جس پر پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top