جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا میں صر ف ایک ماہ میں4 بھارتی طالب علم پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئے

03 فروری, 2024 09:05

 

نیویارک: امریکا میں ایک اور بھارتی طالب علم پُراسرار طور پر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا اس طرح ایک ماہ میں 4 بھارتی طالب علم  ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستی اوہائیو کے لِنڈر اسکول آف بزنس میں زیر تعلیم بھارتی طالب علم 19 سالہ شریاس ریڈی بینیگر کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

نیویارک پولیس نے بتایا کہ مقتول کے والدین بھارتی شہر حیدرآباد میں مقیم ہیں،تاحال اس واقعے میں نسل پرستی یا نفرت انگیزی کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس تاحال مجرم کا سراغ لگانے اور قتل کی وجہ کا تعین کرنے میں ناکام رہی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر امریکی وزارت خارجہ سے بھی رابطہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ امریکا میں رواں برس چوتھے اور ایک ہفتے میں تیسرے بھارتی طالب علم کی ہلاکت کا واقعہ ہے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں پرڈیو یونیورسٹی کا بھارتی طالب علم انیل اچاریہ مردہ پایا گیا تھا، طالب علم کی والدہ نے اتوار کو اپنے بیٹے کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی اور پیر کو یونیورسٹی کیمپس سے لاش ملی۔

اسی طرح ایک اور واقعے میں ہریانہ کے رہنے والے وویک سینی کو امریکی ریاست جارجیا میں 16 جنوری کو ایک بے گھر شخص نے ہتھوڑے مار مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اسی طرح ایک اور بھارتی طالب علم اکول دھون گزشتہ ماہ جنوری میں یونیورسٹی آف الینوائے اربانا کے باہر مردہ پایا گیا تھا۔ 18 سالہ نوجوان کے پوسٹ مارٹم کے مطابق اُس کی موت ہائپوتھرمیا سے ہوئی تھی۔

تاہم اکول دھون کے والدین نے شکایت درج کرائی کہ عجیب بات ہے ایک بچہ یونی ورسٹی سے صرف ایک منٹ کے فاصلے پر وہیں بیٹھا بیٹھا منجمد ہوکر مر جائے۔

یہ پڑھیں : کینیڈا میں غیرملکی طلبہ کے داخلوں پر مقررہ مدت تک پابندی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top