جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی بمباری کا پانچواں روز:922فلسطینی شہید،260 بچے شامل

11 اکتوبر, 2023 10:40

اسرائیل 20 لاکھ فلسطینوں کے نشل کشی پر اتر آیا ، اسرائیل کی پانچویں روز بھی شدید بمباری جاری رہی جس کے باعث غزہ میں مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا۔

فلسطینی حکام کےمطابق اسرائیلی بمباری سے922فلسطینی شہید ہوچکیں ہیں ، اس شہدا میں 260بچے،230خواتین شامل ہیں ، جبکہ 4 ہزار 670 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 22گھرانوں کے 150افراد شہید ہوئے ، اسرائیلی جنگی طیارے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے باعث 6ہیلتھ کیئر ورکرز بھی شہید ہوئے۔

اس بمباری کے نتیجے میں 8صحافی شہید اور20زخمی ہوئے ، جب کے ایک لاکھ 40ہزار افراد بے گھر ہوچکیں ہیں ۔

واضح رہے آپریشن القدس فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد1200سے زائد ہوگئی جب کے حماس کے حملوں میں 3ہزار اسرائیلی زخمی ہوئے ۔

 یہ پڑھیں : جدید ترین اسرائیلی باڑفلسطینیوں کے سامنےریت کی دیوارکیوں ثابت ہوئی؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top