جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یورپی یونین نے ایران، امریکا جنگ کو عالمی معیشت کے لئے خطرناک قرار دے دیا

18 مئی, 2019 10:21

برسلز : یورپی یونین نے صدر ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ خلیج فارس میں اشتعال انگیز کارروائیاں نہ کی جائیں، امریکا کی جانب سے ایٹمی معاہدے کو یکطرفہ ختم کرنا بین الاقوامی معاہدوں کا مذاق اڑانا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسیوں کی نمائندہ فیڈریکا موغارینی نے دونوں ملکوں سے مذاکرات کی میز پر مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے، عالمی کساد بازاری کے خطرات پہلے دنیا بھر کی معیشوں کے سر پر منڈلارہے ہیں ایسے میں دنیا میں تیل کا نیا بحران یورپ کے لئے سنگین خطرہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے بہت سے ممالک امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی کے حق میں نہیں ہے، آسٹریا، جرمنی، اٹلی اور بیلجیئم اعلانیہ طور پر ایرانی تیل کی درآمدات چاہتے ہیں جبکہ کئی دیگر ممالک بھی تیل کی دولت سے مالا مال خطے میں نئی جنگ کے حامی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برسلز میں یورپی یونین نے اپنے تحفظات سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو بھی آگاہ کردیا ہے، امریکا کی جانب سے ایٹمی معاہدے کو یکطرفہ ختم کرنا بین الاقوامی معاہدوں کا مذاق اڑانا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top