جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیے

03 فروری, 2024 08:45

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیے۔

حلقوں میں الیکشن روکنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں الیکشنز روکے گئے۔

تینوں حلقوں میں الیکشنز امیدواروں کی وفات کی وجہ سے روکے گئے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

اس کے علاوہ پی پی 266 صادق آباد میں بھی انتخابات ملتوی کردئیے گئے،آراو نے پی پی266 کےالیکشن ملتوی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

انتخابات امیدوار چوہدری اسرار گوندل کےانتقال کے باعث ملتوی کیے گئے۔

یہ پڑھیں : کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے قریب دھماکا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top