جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب کے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

06 اپریل, 2023 21:01

لاہور: پنجاب کے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عدلیہ، فوج، ملکی سلامتی کے خلاف مہم پر کارروائی کی جائے گی، جماعتیں، امیدوار، آئین اور دستور کے خلاف مہم سے گریز کریں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں، امیدوار انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت یقینی بنائیں، امیدوار کسی سرکاری ملازم کے ذریعے انتخابی عمل پر اثر انداز نہ ہوں، انتخابی مہم پر مقرر حد سے زائد اخراجات پر کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب انتخابات : حکومتی اتحاد کا کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کا امکان

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار، جماعتیں انتخابی مہم میں نظم و ضبط، امن کیلئے حکام سے تعاون کریں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top