جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا

12 جنوری, 2024 14:24

 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 15 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نےفیصلہ سناتے ہوئے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔

اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیا جب کے جمعیت علمائے اسلام نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی تحریک کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔

ڈی لسٹ ہونے والی دوسری پارٹیوں میں آل پاکستان مینارٹی الائنس ،عوامی پارٹی پاکستان ،بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی ،سب کا پاکستان پارٹی ،نیشنل پیس کونسل پارٹی ،پاکستان نیشنل مسلم لیگ ،پاکستان امن پارٹی ،پاکستان برابری پارٹی ، مسیحی عوامی پارٹی ،پاکستان قومی یکجہتی پارٹی ، الیکشن کمیشن نے نظام مصطفیٰ پارٹی کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔

یہ پڑھیں : بلے کا انتخابی نشان :الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top