جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا، غزہ میں شہید ننھی بچی کی ڈائری وائرل

26 دسمبر, 2023 11:47

 

غزہ کے المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں11 سالہ بچی سیلہ بھی شہید ہو گئی۔

ننھی بچی نے شہادت سے ایک دن قبل ڈائری لکھ کر اپنی اوپر اسرائیل کے مظالم کی داستان بیان کی ۔

رپورٹ کے مطابق سیلہ نے لکھا کہ آج ہفتہ ہے، 23 دسمبر 2023، میں آج صبح ساڑھے7 بجے اٹھی، اپنا بستر صاف کیا، ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا۔

کمسن بچی نے مزید لکھا کہ پھر میں نے دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلا، ہمیں بہت مزا آیا، پھر ہم نے دوپہر کا کھانا ساتھ مل کر کھایا، کھانے میں کچھ پیسٹریز اور پیزا تھے، جو بہت ذائقے دار تھے۔

رپورٹ کے مطابق سیلہ کے اہل خانہ بھی کرسمس سے قبل اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کے اس حملے میں 11 سالہ سیلہ کے علاوہ اس کے چھوٹے بہن بھائی بھی شہید ہوگئے، جن میں 8 سالہ بہن ہالہ، 6 برس کی لین اور 5 برس کا بھائی حسین شامل ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اب تک اسرائیل کی وحشیانہ اور جنگی جرائم پر مبنی زمینی اور فضائی جارحیت کے نتیجے میں 20 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری ،65ہزار گھر مکمل طور پر تباہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top