جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بارشوں و سیلاب سے تباہ کاریوں کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا : وزیر اعلیٰ پنجاب

27 اگست, 2022 15:07

لاہور : پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں غیر معمولی بارشوں و سیلاب سے تباہ کاریوں کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور علی خان نے ملاقات کی، نوابزادہ منصور علی خان نے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے چیک دیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے آگے آنا عبادت سے کم نہیں ہے۔ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یقین ہے کہ قوم متاثرین کی بحالی اور آبادی کاری کے کار خیر میں بھرپور حصہ ڈالے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب زدگان کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، گورنر پنجاب کی راجہ ریاض سے گفتگو

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ صاحب ثروت افراد سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش ہوں۔ حکومت پنجاب متاثرین کی مدد کے لئے تمام ممکنہ وسائل مہیا کررہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں غیر معمولی بارشوں و سیلاب سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ تباہ کاریوں کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

اہوں نے کہا کہ یہ وقت اختلافات بھلا کر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے۔ اصل سیاست اس وقت دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top