جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران میں کی گئی پاکستانی اسٹرائیک میں ہلاک دہشتگردوں کی ہوشربا تفصیلات منظر عام پر آگئیں

22 جنوری, 2024 11:40

اسلام آباد: ایران میں بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ٹھکانوں پر پاکستانی اسٹرائیک میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی ابتدائی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

دہشتگرد مالی فائدے کیلئے پاکستان دشمن طاقتوں کے آلہ کار بن گئے، پاکستان نے بلوچ لبریشن فرنٹ کے ٹھکانوں پر کامیاب اسٹرائیکس کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسٹرائیک میں دوستہ عرف چیئرمین، ساحل عرف شفیق، وزیر عرف وازو، سرور ولد اصغر، بجر عرف سوغات ہلاک ہوئے۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگرد دوستہ عرف چیئرمین ضلع پنجگور کا رہائشی تھا، دوستہ 2013 میں بی ایل ایف میں شامل ہوا، کمانڈر فضل شیر عرف طاہر گروپ کا رکن تھا، دوستہ عرف چیئرمین زامران سیکٹر میں منشیات فروشی اور لوٹ مار میں ملوث تھا اور پروم سیکٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف متعدد حملوں میں ملوث رہا۔

تفصیلات کے مطابق دوستہ 2019 کو پروم میں اسکول اور ایف سی پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث رہا، دوستہ 2020 میں پروم کے علاقے میں ایف سی پوسٹ پر حملے کا حصہ رہا، دہشت گرد دوستہ 2022 میں یوسف پوسٹ پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ دوستہ نے جنوری 2023 میں اخلاق کو اغوا کرکے بالگتر کے علاقے میں قتل کیا، دوستہ عرف چیئرمین نے گزشتہ سال 12 اپریل کو ایف سی قافلے کو بھی نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ پنجگور کے رہائشی اصغر عرف بشام کا بیٹا سرور بھی ہلاک ہوا، دہشت گرد اصغر نے جولائی 2021 میں پنجگور میں فرنٹیئر کور کی پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2023 میں اصغر نے ہبھگور کے بس اسٹینڈ پر فائرنگ کر کے محمد انصر کو شہید کیا، نومبر 2023 میں اصغر عرف بشام کی فائرنگ سے سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top