جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قائمہ کمیٹی کا ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

09 مئی, 2023 14:11

اسلام آباد : خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کے لیئے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کرے گی۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کے لئے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا چیئرمین اسلم بھوتانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

دوران اجلاس اسلم بھوتانی نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ نے دو ٹاسک دیئے ہیں۔ ایک ٹاسک ثاقب نثار کے صاحبزادے کی گفتگو کی آڈیو کے معاملے کے حوالے سے ہے۔ ایف آئی اے سے پوچھنا ہے کہ وہ اصل ہے یا نقلی ہے۔ کس کس کو بلانا ہے اس میں آپ اپنی رائے دیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اسمبلی کی کچھ پروسیڈنگز کا ریکارڈ مانگا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ ہے کمیٹی معاملے پر تجاویز دے۔ ایف آئی اے ہمیں کب تک رپورٹ دے سکتی ہے؟ ایف آئی اے تصدیق کرتا ہے تو پھر پیسوں کی لین دین پر ایف بی آر کو بلا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ازخود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کا نہیں سپریم کورٹ کا ہے، عطاتارڑ

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہمیں تصدیق کرنے کا کہا جائے گا تو ہفتہ سے دس دن لگ سکتے ییں۔

کمیٹی نے آڈیو کا فرانزک اور تحقیقات کرانے کے لئے وزارت داخلہ کو لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلم بھوتانی نے کہا کہ وزارت داخلہ معاملے کو آج ہی ایف آئی اے کو ریفر کرے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ کمیٹی کی ہدایت پر وزارت من و عمل عمل کرے گی۔ برجیس طاہر نے کہا کہ جس کا ذکر ہو رہا ہے اس کا مؤقف سننے کے لئے اسے بلا لیا جائے۔ اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ جن پر الزام ہے ان کو سنے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔

کمیٹی نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے اور ٹکٹ ہولڈر کو آئندہ اجلاس میں بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی ایوان کی کارروائی سپریم کورٹ کو دینے اور سابق نثار کے صاحبزادے کی آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top