جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈیم فنڈ پر سپریم کورٹ کے اختیارات کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

18 اپریل, 2023 13:10

اسلام آباد : عدالت نے ڈیم فنڈ کی وصولی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈیم فنڈ پر سپریم کورٹ کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ وکیل عدنان اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نوٹیفیکیشن پورا پڑھیں اس میں کیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ ہولڈرز پرانے رجسٹرار صاحب ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تو کیا ہوا، اس میں ایشو کیا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ہم یہ چاہ رہے ہیں کہ ڈیم بنانا ایگزیکٹو کا کام ہے۔ سپریم کورٹ کیسے دیکھ رہی ہے۔ یہ 175 آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے پاس اختیار نہیں کہ آئین کا ایک نقطہ یہاں سے وہاں کرسکے: سعید غنی

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ جوڈیشری کے اکاؤنٹ میں پیسے نہ ہوں۔ ایسے تو پھر ہم بھی یہی کرتے ہیں، ہمارے اکاؤنٹ میں بھی سیلری آتی ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں اتنے کیسز التواء میں ہیں، انھیں دیکھنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تو اس میں کیا ہے وہ تو انتظامی طور پر معاملہ ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ بھی ایگزیکٹو باڈی ہے۔ یا تو آپ کہیں کہ وہ پیسہ اپنے گھروں میں لگا رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اس وقت پٹیشن کیوں نہیں کی جب کلیکشن ہو رہی تھی۔ ڈیم فنڈ جب اکٹھا ہو رہا تھا تب آپ نے کیوں اعتراض نہیں کیا؟ اب ڈیم فنڈز جمع ہوئے پانچ سال ہو چکے ہیں۔ اگر اعتراض ہوتا تو اسٹیٹ بنک کو ہوتا اور اکاؤنٹ ہی نہ کھلتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top