جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برازیل میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 117 ہوگئی

18 فروری, 2022 15:48

برازیل کے شہر پیٹروپولس میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے کم از کم 117 افراد ہلاک، 116 سے زائد لاپتہ ہیں۔

برازیل کے نوآبادیاتی دور کے شہر پیٹروپولس میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 117 ہو گئی اور اس میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے کیونکہ یہ خطہ تقریباً ایک صدی میں ہونے والی شدید ترین بارشوں کی زد میں ہے۔

شہر میں ایک بار پھر تقریباً 6 سینٹی میٹر (2.36 انچ) بارش ریکارڈ کی گئی، اس سے مٹی میں مزید عدم استحکام پیدا ہوا اور بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور ملبے کو صاف کرنے کی کوششوں میں خلل پڑا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق، خطے میں مزید 4 سینٹی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل : کشتیوں پر چٹان کا ٹکرا گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی

700 سے زیادہ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر مقامی اسکولوں اور دیگر عارضی رہائش گاہوں میں پناہ لینا پڑی۔

اس سانحے کے متاثرین کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جبکہ پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ کم از کم 35 افراد لاپتہ ہیں۔

حالات اتنے خراب ہیں کہ ایک ریفریجریٹڈ ٹرک کو بیک اپ کے طور پر استعمال کرنے کی غرض سے روک لیا گیا ہے، کیونکہ ہلاک افراد کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، پہلے سے موجود کئی لاشوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top