جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی پی اور ن لیگ کے درمیان ڈیدلاک برقرار، چھٹا مذاکرتی دور آج ہوگا

20 فروری, 2024 11:15

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مرکز میں حکومت سازی کا معاملے کا اب تک حل نہ ہوسکا ۔

الیکشن نتائج کو 12 روز ہوگئے ہیں اور مرکز میں حکومت سازی اب تک تاخیر کا شکار ہے۔

زرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹیاں حتمی فیصلے کیلئے قیادت کے احکامات کی منتظر ہیں۔

دونوں سابق حکمراں جماعتیں آج چھٹے مذاکراتی دور کیلئے پھر سر جوڑیں گی، پانچویں طویل ترین مذاکراتی دور کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔

ذرائع کے مطابق رات گئے مذاکراتی کمیٹیاں اپنی قیادت سے مشاورت میں مصروف رہی، قیادت سے مشاورت کے سبب ہی مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا۔

پی پی مسلسل کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر کچھ فاصلہ رکھے ہوئے ہے۔

یہ پڑھیں : حکومت سازی پر ن لیگ اور پی پی کے معاملات طے، تحریری معاہدے کا امکان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top