جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی فوجیوں کا ظلم جاری،اسکول میں قائم کیمپ پر بمباری

07 دسمبر, 2023 11:46

 

اسرائیلی فوجیوں کی بمباری کا سلسلہ تیسرے مہینے میں داخل ہوگیا ہے، اسرائیلی فوج کی زمینی اور فضائی بربریت نے فلسطین کو کھنڈر بنادیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیل نے گھر پر بمباری کی ہے جس میں 9فلسطینی شہیداورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں بیت لاہیہ عونی الحرثانی اسکول پر بمباری کرڈالی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق عونی الحرثانی اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی، اسکول کے آس پاس گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور بڑی تعداد میں شہادتوں کی اطلاعات ملی ہے۔

میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی فوج اورحماس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہیں،اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس کے مرکز کی طرف پیش قدمی کی ہے۔

اسرائیلی فورسز نے بکتربند گاڑیوں کے ساتھ الفارہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2فلسطینی نوجوان شہید جب کے11افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

یہ پڑھیں : جبالیہ کیمپ پرایک بار پھر اسرائیلی حملہ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top