جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

14 دسمبر, 2023 12:20

اسلام آباد: عدالت نے  سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے آئندہ سماعت تک ٹرائل روکنے کی استدعا کومستردکردیاہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیلئے قانونی پراسس پورا نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو 20دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیاہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی حکمِ امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

سابق سیکریٹری داخلہ یوسف کھوکھر سائفر کیس میں کمپلیننٹ ہیں،ان کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکور ٹ نے کیس کی سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی ۔

یہ پڑھیں:سائفر کیس:سابق چیئرمین پی ٹی آ ئی پر فرد جرم کیلئے سماعت جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top