جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عدالتی فیصلے نے پوری قوم سمیت سیاسی جماعتوں کو ابہام میں مبتلا کردیا ہے: مولانا فضل الرحمان

01 اپریل, 2023 19:57

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو ان 3 ججز پر مشتمل بینچ پر اعتماد نہیں ہے، عدالتی فیصلے نے پوری قوم سمیت سیاسی جماعتوں کو ابہام میں مبتلا کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب، کے پی الیکشن سے متعلق کیس زیر سماعت ہے، 2 ججز نے مقدمے سے لاتعلقی کا اظہار کیا، 7 ججز بیٹھے تو 2 اپنی رائے دے کر الگ ہوگئے، پھر 5 ججز پر مشتمل بینچ بیٹھا، اگر 2 ججز کی رائے شامل ہے تو فیصلہ 4 اور 3 کے فرق کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فل کورٹ بنائیں، اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے: نواز شریف

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متنازعہ الیکشن کے ذریعے عمران خان کو ہم پر مسلط کیا گیا، عمران خان اداروں میں تقسیم چاہتے ہیں، عمران خان کو انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے 2018 میں لایا گیا، سپریم کورٹ پاکستان کا بہت ہی معتبر ادارہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ججز عمران خان کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، پی ڈی ایم کو ان 3 ججز پر مشتمل بینچ پر اعتماد نہیں ہے، عدالتی فیصلے نے پوری قوم سمیت سیاسی جماعتوں کو ابہام میں مبتلا کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top