جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک کا ماضی پرانے سیاستدان اور ملک کا مستقبل نو جوان ہیں : بلاول بھٹو

25 دسمبر, 2023 14:22

 

نوابشاہ :چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرانے سیاستدان ملک کا ماضی اور نوجوان مستقبل ہیں۔

نوابشاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب پورا ہوتے دیکھ رہا ہوں، ہم مل کرمحنت کریں گے، ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے، ہم عوام کی تکالیف اور مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ہم اس وقت کافی مسئلوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، لوگوں کو مہنگائی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ اور نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ لائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، تعلیم اور روزگار نوجوانوں کا حق ہے، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست ختم کریں تو مسائل حل ہوں گے، کسان خوشحال ہوگا تو ہم دنیا کا مقابلہ کرسکیں گے، خواتین اور نئی نسل نے ہی ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے سیاستدان ملک کا ماضی اور نوجوان مستقبل ہیں، ہمیں تاریخی بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنا ہے، معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا ہے، محنت اور لگن سے ہی پاکستان اپنا منفرد مقام بنائے گا، ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا۔

یہ پڑھیں : بلاول بھٹو کا لاڑکانہ کے علاوہ لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top