جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے نام پر مشاورت بے نتیجہ رہی ، کل پھر بیٹھک ہوگی

12 اگست, 2023 11:55

سندھ میں نگراں حکومت کے قیام سے متعلق مشاورت کے لیے ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں رعنا انصار اور مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے فی الحال کوئی نام زیرِ غور نہیں لایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان کل پھر ملاقات ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top