جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نائجیریا میں دہشت کی علامت بوکو حرام کا کمانڈر فضائی حملے میں ہلاک

08 اگست, 2022 12:28

ابوجا : نائجیریا کی فوج کو اہم کامیابی مل گئی، شہریوں کے اغواء اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث بوکو حرام کا کمانڈر فضائی حملے میں مارا گیا۔

نائیجیریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بوکو حرام کے عسکریت پسند گروپ کے رہنما الحاجی موڈو عرف بیم بیم کو گزشتہ ہفتے ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شمال مغربی بورنو ریاست میں 3 اگست کو کیے گئے فضائی حملے میں 28 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : نائجیریا میں حملہ، 14 فوجی سمیت 34 افراد ہلاک

موڈو پر الزام ہے کہ اس نے نائیجیریا، نائجر اور کیمرون میں بوکو حرام کے حملوں کو منڈارا پہاڑ کے غاروں سے مربوط کیا۔

مختلف مقامی میڈیا کے حوالے سے انسداد بغاوت کے ماہر زگازولا ماکاما کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کا کمانڈر بننے سے پہلے موڈو ایک مسلح ڈاکو تھا۔

نائجیریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ فوج نے اسلام پسند عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں اہم کامیابیاں ریکارڈ کی ہیں، جن میں شمال مشرق میں ہزاروں عسکریت پسندوں کا رضاکارانہ ہتھیار ڈالنا بھی شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top