جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ کے شہری اس جنگ کو فیصلہ کن معرکہ سمجھیں، فتح ہماری ہوگی: ترجمان حماس

29 اکتوبر, 2023 14:19

ابوعبیدہ نے کہا ہے اسرائیل کی جارحیت اور قتل وغارت گری ہولو کاسٹ سے کہیں بڑھ کر ہے، غزہ کے شہری اس جنگ کو فیصلہ کن معرکہ سمجھیں اور ہمارے ساتھ اٹھیں، ہمارے لوگوں کو یقین رکھنا چاہیے کہ فتح ہماری ہوگی۔

ایک بیان میں حماس ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمن روز زمینی کارروائیوں کی دھمکیاں دے رہا ہے، ہم بھی انتظار میں ہیں کہ دشمن کو نئی قسم کی موت کا مزہ چکھائیں، ہمارے لوگوں کو یقین رکھنا چاہیے کہ فتح ہماری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کی جانب سے جوابی کارروائیاں جاری ہیں، القسام بریگیڈ کے حملے میں اسرائیلی فوج کی بکتر بند تباہ کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سمجھتا ہے حماس کا خاتمہ کردے گا تو یہ انکے غلط اندازے ہیں: فلسطینی وزیراعظم

دوسری جانب حماس کے سینیئر عہدیدار علی براکہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے رات بھر غزہ پر زمینی حملے اور بمباری کی تاہم غزہ پر اسرائیلی فوج کا تین طرفہ زمینی حملہ ناکام ہو گیا، غزہ پر حملے میں دشمن کو فوجیوں اور سامان کے لحاظ سے بھاری نقصان ہوا، دشمن کئی محاذوں پر فلسطینی مزاحمت کے تیار کردہ جال میں پھنس گیا ہے۔

حماس کے عہدیدار نے کہا اسرائیلی حملے پسپا کرنے کیلئے روسی ساختہ ٹینک شکن میزائل اور مقامی طور پر تیار یاسین میزائل استعمال کیے گئے، اسرائیلی فوج نے ہیلی کاپٹروں سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top