مقبول خبریں
اسرائیل میں موجود برطانوی وزیرخارجہ سائرن بجتے ہی خوف سےبھاگنے لگے، ویڈیو وائرل
اسرائیل کے دورے پر موجود برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی سائرن بجتے ہی پناہ کیلئے بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
برطانوی وزیرخارجہ کے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی ہم منصب سے بات چیت کے دوران راکٹ حملے کا سائرن بجنے لگا۔
Watch: while UK FM @JamesCleverly visits Ofakim in southern Israel, a siren goes off warning of incoming Hamas rocket fire.
This is the reality Israelis live with every day. pic.twitter.com/QF4C4tReqL
— Israel ישראל 🇮🇱 (@Israel) October 11, 2023
سائرن بجتے ہی جیمز کلیورلی اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن پناہ کے لیے عمارت کی طرف دیوانہ وار دوڑنے لگے۔ برطانوی اور اسرائیلی رہنماؤں کی پناہ کے لیے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔
یہ ویڈیو اسرائیلی وزرات خارجہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔ جیمز کلیورلی اسرائیل کو برطانوی حمایت کا یقین دلانے اسرائیل گئے ہیں۔
یہ پڑھیں : اسرائیل نے ہر حد پار کردی:معصوم شہریوں پر فاسفورس بم برسادئیے، ویڈیو ثبوت پیش