جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیف اللہ خان نیازی کی گرفتاری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا

19 مئی, 2023 15:17

اسلام آباد : وفاقی ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء سیف اللہ خان نیازی کی گرفتاری پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیف اللہ خان نیازی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت ہوئی، جس کے دوران بابر اعوان نے ضلعی انتظامیہ کے موجودہ اختیارات پر سوالات اٹھا دیئے۔

بابر اعوان نے کہا کہ ضلع ناظم کے اختیارات ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استعمال کر رہا ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ضلعی ناظم کے پاس ہے۔ بابر اعوان نے سابق صدر آصف زرداری کے کیس کا حوالہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کا ایف آئی اے کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ حکومت اپنی مرضی کے افسران سے کام لے رہی ہے۔ اٹارنی جنرل کو نوٹس کیا جانا چاہیے۔ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہمارے بیوی بچوں کا کیا حال ہوتا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بڑی مشکل سے داخل ہوا۔ عدالت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی گرفتاریوں سے متعلق تمام نوٹیفکیشن کا جائزہ لے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top