جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عرب لیگ نے اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ کردیا

12 اکتوبر, 2023 10:42

قاہرہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سےفوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر عرب لیگ کےاجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دوران اجلاس عرب وزرائےخارجہ نے غزہ میں کشیدگی اور بگڑتی صورتحال کاجائزہ لیا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ جنگ جاری رہنےکی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا عالمی برادری جنگ بند کرانے اور خطےکو خطرے سے بچانےکے لیے فوری اقدامات کرے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور انسانی امدادکی ترسیل کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

یہ پڑھیں : سعودی عرب اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دمشق کی عرب لیگ میں واپسی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top