جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انسداد دہشتگردی عدالت : ایمان مزاری کی ضمانت منظور

02 ستمبر, 2023 10:10

اسلام آباد : انسداد ہشتگردی عدالت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہےکہ 28 اگست کو اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

لیکن جیل سے رہائی کے فوری بعد ہی اسلام آباد پولیس نے تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے اور 20 اگست کے بعد کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کررکھی ہے۔

 یہ پڑھیں : انسداد دہشتگردی عدالت: ایمان مزاری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top