جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر سپریم کورٹ بار کا اعلانیہ جاری، شدید تحفطات کا اظہار

06 اگست, 2023 14:32

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر سپریم کورٹ بار کا اعلانیہ جاری، سپریم کورٹ بار نے توشہ خانہ فیصلے پر شدید تحفطات کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے اعلانیے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی، ملزم کو سماعت کا منصفانہ موقع فراہم کئے بغیر فیصلہ دیا، وکیل کی غیرموجودگی میں فیصلہ جلد بازی میں دیا گیا۔

اعلانیے کے مطابق آرٹیکل 4 کے تحت ملزم کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وکیل کو سنے بغیر عجلت میں فیصلہ جاری کیا گیا، مقصد آئندہ الیکشن میں حصہ لینے سے باز رکھنا ہے۔

اعلانیے میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ جمہوریت کے اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کے منافی ہے، عدلیہ آئین اور اس میں درج بنیادی حقوق کی محافظ ہے، ایسے فیصلے سے عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد کم ہوجاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top