جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 16 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

27 دسمبر, 2023 11:34

پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کو اس دنیا سے گئے 16 سال بیت گئے،بینظیربھٹو عوام وخواص سبھی کی یادوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکے سولہویں یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاری جاری ہے ، محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے کارکنوں اور رہنماؤں کی گڑھی خدا بخش آمد جاری ہے۔
اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم اور عالمی لیڈر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بینظر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھیں، بینظیر بھٹو ایک زندہ تحریک اور مشعلِ راہ ہیں، میری والدہ ملک کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانا چاہتی تھیں، بینظیر بھٹو تمام صوبوں کی ہم آہنگی کی زنجیر تھیں، بے نظیر بھٹو کا بہیمانہ قتل ایک مذموم سازش تھی ، قتل کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کیا گیا۔
انہوں نےمزید کہاکہ پیپلز پارٹی شہید بےنظیر بھٹو کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے پُرعزم ہے ۔
بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، کانوینٹ آف جیزز ایند میری کراچی گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ ہارورڈ اور آکسفورڈ سے انہوں نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی قوانین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

1988 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے بعد بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم 18 ماہ بعد ان کی حکومت ختم کردی گئی۔
نومبر 1993 میں بے نظیر بھٹو ملک کی دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئیں لیکن 1996 میں پیپلزپارٹی کے ہی نامزد صدر نے حکومت کا خاتمہ کردیا۔
مبینہ انتقامی کارروائیوں کے بعد بے نظیر بھٹو نے جلاوطنی اختیار کی پھر 2007 میں انہوں نے پاکستان واپسی کا اعلان کیا اور جان کا خطرہ ہونے کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو کراچی پہنچیں تو یہاں ان کے استقبالی جلوس میں بم دھماکے ہوئے جن میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے واپسی پران پر جان لیوا حملہ کیا گیا اور یوں عوام کی یہ محبوب لیڈر المناک انداز میں دنیا سے رخصت ہوگئی۔
بے نظیر بھٹو کو لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں والد ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

یہ پڑھیں:میرے ہوتے ہوئے کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی: بلاول بھٹو

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top