جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹھٹہ، وزیراعلیٰ سندھ نےلمس میڈیکل اینڈ ٹیکنالوجی کالج کا افتتاح کردیا

07 اگست, 2023 16:52

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ کے دورے پرلمس میڈیکل اینڈ ٹیکنالوجی کالج ٹھٹھہ کیمپس کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ کالج کا قیام، بہتر تعلیم و ہیلتھ سسٹم ہماری کاوشوں کا اہم سنگ میل ہے۔ بین الاقوامی کالج کا تصور معیشت پر مبنی عالمی اقتصادی ترقی کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وی سی لمس اورمنصوبے کے دیگرافراد کی انتھک کاوشوں کی تعریف کو سراہتا ہوں۔ ہمارا مشن ڈاکٹرز، نرسز سمیت قابل اور ہنر مند ہیلتھ کےپیشہ ور افراد کو تیار کرنا ہے۔

برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت ان کے بہتر تعلیمی اداروں پر مبنی ہے۔یہ انسٹی ٹیوٹ خطے کی معاشی ترقی میں خاطر خواہ کردار کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top