ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کینسر کی جنگ لڑنے والے عرفان خان کی حالیہ تصویر وائرل

17 جولائی, 2018 16:07

کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا عرفان خان کی حالیہ تصویر وائرل ہوگئی جس میں وہ خاصہ خوش نظر آرہے ہیں۔

عرفان خان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی حالیہ تصویر جاری کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں کے نام پیغام لکھا ہے کہ وہ اس بیماری کی وجہ سے پریشان نہیں ہیں بلکہ بہت خوش ہیں اور علاج کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس بیماری کے بعد انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے مداحوں کے نام ایک خط لکھا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا سفر اتنی جلدی ختم نہیں ہوسکتا۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک امتحان ہے جس میں کامیابی کے لئے وہ جدوجہد کرتے رہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top