ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

واٹس میں اے آئی پروفائل پکچر بنانے کی آزمائش کا آغاز

05 جون, 2024 10:18

دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اے آئی پروفائل پکچر بنانے کی آزمائش کا آغاز کردیا۔

اس بار بھی صارفین کو ایک نئے اور جدید انداز میں دلچسپ سہولت فراہم کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک ٹول کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کیلئے کمپنی کو کامیابی کی امید ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کچھ عرصہ قبل مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس متعارف کرائے تھے تاہم اب ایپلی کیشن نے مزید اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر میں بڑی تبدیلی کردی

ایپلی کیشن کے ماہرین ایک ایسے اے آئی ٹول کی آزمائش کر رہے ہیں جس کے تحت صارفین اپنی پروفائل پکچر کو بھی اے آئی کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر پروفائل پکچر کیلئے استعمال کیا جائے گا کیونکہ اب ایپلی کیشن پر تصویر کو تبدیل کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔ اسی طرح اب اے آئی تصویر بنانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

اس فیچر کے تحت صارفین اے آئی ٹول کو تصویر بنانے کی ہدایات دیں گے اور یہ ٹول منٹوں میں انہیں تصویر پیش کرے گا۔ صارفین اس ٹول کو اپنی شخصیت، قد، رنگ، جنس، نسل، زبان، عمر، علاقے اور تعلیم سمیت دیگر معلومات فراہم کریں گے، پھر اے آئی ٹول انہیں اس کی بنیاد پر اے آئی امیج فراہم کرے گا۔

مذکورہ فیچر کو ٹیسٹنگ کے لیے شروع کیا گیا ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے تاہم جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top