جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید : آئی ایس پی آر

18 جنوری, 2023 17:54

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاؤ سیکٹر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور چکاو سیکٹر میں دہشتگردانہ کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوئے، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا،پاکستان کا ایرانی سیکیورٹی حکام سے رابطہ، ا دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ پڑھیں : حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کے 5مبینہ دہشت گرد گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top