جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں دہشت گردی : افغان دہشت گردوں کے خلاف حتمی آپریشن کا آغاز

04 اکتوبر, 2023 16:26

پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق افغان دہشت گرد پاکستان میں عرصے سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چند مہینوں میں پاکستان میں ہونے والے 24 خودکش حملوں میں14 افغانی حملہ آور تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 12 مئی 2023ء کو مسلم باغ میں ہوئے حملے میں تحریکِ طالبان افغانستان کے 5 دہشت گرد ملوث تھے جبکہ 12 جولائی 2023ء کو ژوب کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 میں سے 3 افغانی دہشت گرد تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس لائنز پشاور اور ہنگو دھماکے کے خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔

سرکاری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد نیٹ ورک کو افغان دہشت گردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

ریاست نے افغان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب افغان دہشت گردوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد جہنم واصل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top