جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برازیل میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ سے 100 افراد ہلاک ہوگئے، ایمرجنسی نافذ

17 فروری, 2022 12:27

پیٹروپولس : برازیل کے شہر میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، تقریباً 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برازیل کے ریو ڈی جنیرو کے شمال میں پہاڑوں میں واقع مشہور سیاحتی شہر پیٹروپولس طوفانی بارشوں کی زد میں ہے۔ پہاڑی محلوں میں مکانات تباہ ہو گئے اور کاریں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔

شہر میں لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی سیلاب سے تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرچ اور ریسکیو ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے مٹی کا جائزہ لے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں : برازیل : کشتیوں پر چٹان کا ٹکرا گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی

برازیل کے نیشنل سول ڈیفنس نے ٹوئٹر پر کہا کہ اب تک 24 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جن میں سے 94 کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ 35 افراد کے لاپتہ ہونے کی خبریں بھی رپورٹ ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بڑے پیمانے پر نقصان اور گاڑیوں کو سڑکوں پر تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو نے صحافیوں کو بتایا کہ صورتحال تقریباً جنگ جیسی ہے،کھمبوں سے کاریں لٹک رہیں ہیں، بہت سا کیچڑ اور پانی اب بھی باقی ہے۔

برازیل میں گزشتہ تین مہینوں میں ہونے والی شدید بارشوں سے متعلق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top