مقبول خبریں
سیاست میں کشیدگی کم ہونی چاہیئے، ذاتی اختلافات پیدا کرائے جا رہے ہیں : شرجیل میمن
حیدر آباد : وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہر ایک سے بات کی، لیکن سیاسی جماعتوں سے نہیں کی، ذاتی اختلافات پیدا کرائے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے، سیاست میں ہر جماعت سے بات چیت ہوسکتی ہے۔ ماضی میں عمران خان کسی سے بات چیت کرنے کو تیار نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نیوٹرل رہے، وفاقی حکومت چلانے کیلئے پیپلزپارٹی کو چھوٹ دی گئی ہے : کمال
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر ایک سے بات کی، لیکن پاکستانی سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کی۔ سیاست میں کشیدگی کو کم ہونا چاہیئے۔ غلط کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔ سیاسی اختلافات کے بجائے ذاتی اختلافات پیدا کرائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا۔ ملکی سالمیت کیلئے دعاگو ہیں۔ ملک میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے۔