مقبول خبریں
کراچی کے علاقے دھوبی گھاٹ میں لڑکی کو چھیڑنے پر کشیدگی،کئی گھروں پر حملہ
کراچی : گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے علاقے کے متعدد گھروں پر حملہ کرنے گھر کے مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
ذرائع کے مطابق ایک روز قبل لڑکی کو چھیڑنے پر علاقے کے لڑکوں نے نوجوان کو مارا تھا، اس معاملے کے رد عمل میں لڑکے کے مبینہ دوستوں نے انتقامی کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق گھر میں گھس کر خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، اس تشدد سے ایک خاتون بھی شدید زخمی ہوئی۔
پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئی جس کے بعد صورتحال کنٹرول کرلی گئی ۔
یہ پڑھیں : کراچی کے علاقے بھکر گوٹھ میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل