ہفتہ، 1-جون،2024
( 24 ذوالقعدہ 1445 )
ہفتہ، 1-جون،2024

EN

ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

10 فروری, 2024 16:23

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹینس ٹیم کے سیکرٹری اور خزانچی کے عہدوں پر  مخالف گروپ کے امیدوار کامیاب رہے۔

  اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں اعصام الحق نے اصغر نواز کے خلاف سات کےمقابلےمیں آٹھ ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔

سیکرٹری کے عہدے پر کرنل ریٹائرڈ ضیا کو فتح ملی، انہوں نے آٹھ ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدِمقابل میجر ریٹائرڈ سلمان نے سات ووٹس حاصل کیے۔

خزانچی کے عہدے پر عارف قریشی نے 9 اور ان کے حریف عمر فاروق نے چھ ووٹ لیے۔

 اعصام الحق کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹینس کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا عزم ہے، کھیل کی بہتری کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گا۔

واضح رہے کہ تمام عہدیداروں کا انتخاب چار سال کے لیے کیاگیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top